• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 158542

    عنوان: کون سا ہیئرکلراستعمال کرناشرعاجائز ہے؟

    سوال: کون سا ہیئرکلراستعمال کرناشرعاجائز ہے ؟ایساکلی ضابطہ بیان کرنے کی درخواست ہے کہ جس سے مروجہ ہیئرکلرزکاحکم شرعی جانناآسان ہوجائے۔ جزاکم اللہ خیرا۔

    جواب نمبر: 158542

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 588-470/sn=5/1439

    ایسا ہیرکلر جس سے بالوں پر خالص سیاہ رنگ آتا ہو اس کا استعمال شرعاً جائز نہیں ہے، مکروہ تحریمی ہے، خالص سیاہ رنگ کے علاوہ دیگر رنگوں (مثلاً منہدی کلر) کا ہیر کلر استعمال کرنے کی گنجائش ہے بس شرط یہ ہے کہ بالوں پر اس کی تہہ نہ ہو ورنہ وضو اورغسل میں مانع ہونے کی وجہ سے اس طرح کے کلر کا استعمال جائز نہ ہوگا۔ یستحب للرجل خضاب شعرہ ولحیتہ ․․․ ویکرہ بالسواد․ (درمختار مع الشامي: ۹/ ۶۵/ ط: زکریا)

    ---------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ آج کل نوجوان جو کالے بالوں میں فیشنی کلر استعمال کرتے ہیں ان سے بھی بچنا چاہیے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند