• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 21250

    عنوان:

    داڑھی رکھنا سنت موٴ کدہ ہے ، میرا سوال ہے کہ اس کی مقدار کیا ہو؟ اگر کسی نے ایک مشت سے کم داڑھی رکھی ہے تو کیا وہ داڑھی رکھنے والوں کی فہرست میں آئے گا یا نہیں؟ کیا کوئی حدیث ہے جس میں ہے کہ چالیس قدم دور سے اگر داڑھی نظر آجائے تو وہ داڑھی کے دائرے میں آئے گی؟ کیا حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی ایک مشت سے کم داڑھی تھی، اگر میری داڑھی ایک مشت سے کم ہے تو کیا ایسی داڑھی رکھنا اور نہ رکھنا برابر ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 21250

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 649=437-5/1431

    ڈاڑھی رکھنا واجب ہے اور ایک مشت رکھنا واجب ہے، ایک مشت سے کم ڈاڑھی رکھنے والا شرعا ڈاڑھی رکھنے والا شمار نہ ہوگا، اسی وجہ سے علماء نے ایسے شخص کی امامت کو مکروہ لکھا ہے۔

    (۲) ایسی کوئی روایت میری نظر سے نہیں گذری۔

    (۳) اس کی صراحت مجھے نہیں ملی۔

    (۴) جی ہاں! دونوں برابر ہیں، فقہاء نے امامت، اذان، شہادت ودیگر مسائل میں دونوں کو ایک ہی شمار کیا ہے اور دونوں پر ایک ہی احکام جاری کیے ہیں، البتہ منڈانے کا گناہ خشخشی ڈاڑھی رکھنے سے بڑھا ہوا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند