• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 32323

    عنوان: اگر محرم عورت ننگے سر ہو، چست، یا باریک کپڑا پہنے ہو، یا ایسے کپڑے پہنے ہو جس میں باہیں کھلی ہوئی ہوں، یا گلے کا چاک بڑا ہو، تو ایسی صورت میں ان کی طرف دیکھنے میں کچھ حرج تو نہیں؟

    سوال: اگر محرم عورت ننگے سر ہو، چست، یا باریک کپڑا پہنے ہو، یا ایسے کپڑے پہنے ہو جس میں باہیں کھلی ہوئی ہوں، یا گلے کا چاک بڑا ہو، تو ایسی صورت میں ان کی طرف دیکھنے میں کچھ حرج تو نہیں؟

    جواب نمبر: 32323

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 958=958-6/1432 اگر شہوت سے امن ہو تو ان کی طرف دیکھنے میں حرج نہیں کیوں کہ محرم سے ان اعضاء کا پردہ نہیں، لیکن عورت کو محارم کے سامنے بھی ایسا چست یا باریک لباس پہننے سے احتراز کرنا چاہیے جس سے جسم کی ساخت اور بناوٹ نظر آئے کیوں کہ شیطان بہکاسکتا ہے، ومن محرمہ ہي من لا یحل لہ نکاحہا أبدًا بنسب أو سبب․․ إلی الرأس والوجہ والصدر والساق والعضد إن أمن شہوتہ وشہوتہا أیضًا․․․ وإلا لا (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند