معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 611400
بچپن میں ختنہ نہیں ہوا، بالغ ہونے كے بعد مختون معلوم ہوتا ہے كیا حكم ہے
سوال : اگر کسی کا پیدائشی ختنہ ہو چکا ہو بچپن میں عضو تناسل کا پورا سر چمڑا سے ڈھکہ ہوا تھا لیکن بلوغ کے بعد عضو تناسل کا آدھا سے زیادہ سر چمڑے سے باہر ہے تو کیا ایسا ختنہ صحیح ہے یا نہیں ؟
جواب نمبر: 611400
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1100-813/M=09/1443
صورت مسئولہ میں جب كہ بچپن میں اس كا پورا حشفہ چمڑے سے ڈھكا ہوا تھا تو بچپن ہی میں اس كا ختنہ كرادینا چاہئے تھا خیر ایسا نہیں ہوا اور اب خود بالغ ہونے كے بعد اس كا حشفہ آدھے سے زائد كھل چكا ہے اور وہ مختون معلوم ہوتا ہے تو وہ كافی ہے، اب ختنہ كرانے كی ضرورت نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند