• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 40561

    عنوان: انڈیا

    سوال: میں نے داڑھی رکھی ہے ، مگر ایک مشت سے کم ہے، میں پرائیویٹ نوکری کرتا ہوں ماحول موافق نہیں کہ داڑھی مزید بڑھا سکوں تو کیا ہمیں داڑھی رکھنی چاہئے یا صاف کرا لوں ؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 40561

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1247-1247/M=8/1433 آپ نے داڑھی رکھ کر کوئی احسان نہیں کیا، مزید داڑھی بڑھانے کے لیے ماحول سازگار نہیں ہے تو آپ کو یہ سوال کرنا چاہیے تھا کہ ایسی نوکری کو باقی رکھوں جس کی وجہ سے شریعت کا حکم ٹوٹتا ہے یا چھوڑدوں؟ اس کے بجائے آپ نے یہ پوچھا کہ داڑھی رکھنی چاہیے یا صاف کرالوں، افسوس ہے آپ کی اس فکر پر، بہرحال آپ داڑھی بڑھانے اور شرع کے مطابق رکھنے کی فکر وکوشش کریں، ان شاء اللہ ماحول موافق ہوجائے گا، جو تقوی اختیار کرنا چاہے اللہ اس کے لیے راستے کھول دیتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند