معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 12207
اگر کسی شخص نے اپنی داڑھی کو سیٹ کرایا اور اپنی داڑھی کو ایک مشت سے زیادہ بڑھنے نہیں دیتاہے تو اگر وہ ایک امام ہے تو کیا ہماری نماز قبول ہوگی یا نہیں ہوگی یا مکروہ ہوگی؟(۲)مردوں اور عورتوں کا شرعی لباس کیا ہے؟

جواب نمبر: 12207
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 599=553/ب
(۱) ایک مشت داڑھی رکھنے والے شخص کے پیچھے نماز بلاکراہت درست ہے، عبادت جب اپنی شرائط وفرائض کے مطابق ہوگی تو ان شاء اللہ قبول ہوگی۔
(۲) جو لباس سنت سے ثابت ہو، یا جس لباس کا سنت میں ذکر نہ ہو مگر اس کو صلحاء نے اختیار کیا ہو نیز وہ کفار وفساق کا شعار نہ ہو، اس میں اسراف وتبذیر نہ ہو، فخر وتکبر دکھلاوا مقصود نہ ہو، مردوں کا لباس عورتوں کے، عورتوں کا مردوں کے مشابہ نہ ہو اور ایسا باریک وتنگ نہ ہو کہ جس سے جسم کی بناوٹ نمایاں ہو، ایسا لباس شرعی لباس ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند