• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 32737

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں محض برابر کی نیت سے (کیوں کہ یہ بہت بے ترتیب نظر آتی ہے اور والدہ کا بھی اصرار ہے کہ کاٹ کر دوست لو)داڑھی کچھ چھوٹی کرسکتاہوں جب کہ یہ ابھی ایک مشت کے برابر نہیں ہوئی؟

    سوال: میری داڑھی صرف تھوڑی کے نیچے کچھ حصے میں ہے ، میں الحمد للہ داڑھی کی نیت بھی رکھتاہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں محض برابر کی نیت سے (کیوں کہ یہ بہت بے ترتیب نظر آتی ہے اور والدہ کا بھی اصرار ہے کہ کاٹ کر دوست لو)داڑھی کچھ چھوٹی کرسکتاہوں جب کہ یہ ابھی ایک مشت کے برابر نہیں ہوئی؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 32737

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1034=627-7/1432 جو داڑھی کے بال داڑھی کے حدود میں ہیں اور وہ یکمشت سے کم ہیں ان کو برابر کرنے کی نیت سے بھی چھوٹی کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند