• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 43820

    عنوان: کیا گہرا براؤن خضاب لگانا جائز ہے یا کالے رنگ کی طرح اس کا بھی حکم ہے ؟

    سوال: کیا گہرا براؤن خضاب لگانا جائز ہے یا کالے رنگ کی طرح اس کا بھی حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 43820

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 374-164/L=3/1434 کالے رنگ کے خضاب کے علاوہ دوسرے کلر کے خضاب کا استعمال جائز ہے اس لیے گہرا براوٴن خضاب لگانا جائز ہے، البتہ خالص حنا (منہدی) کا سرخ خضاب مسنون ہے اتفق المشائخ رحمہم اللہ تعالی: أن الخضاب في حق الرجال بالحمرة سنة وأنہ من سیما المسلمین وعلاماتہم (عالمگیري: ۵/۳۵۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند