• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 13635

    عنوان:

    کالا خضاب کن کن لوگوں کو لگانا جائز ہے؟

    سوال:

    کالا خضاب کن کن لوگوں کو لگانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 13635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 950=950/م

     

    دشمن کی نگاہ میں بارعب معلوم ہونے کی غرض سے مجاہد کے لیے سیاہ خضاب کا استعمال جائز بلکہ مستحسن ہے کما في الدر المختار: ویکرہ بالسواد وفي الشامیة: أي لغیر الحرب قال في الذخیرة : أما الخضاب بالسواد للغزو لیکون أھیب في عین العدو فھومحمود بالاتفاق (درمختار مع الشامي)



    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند