• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 20779

    عنوان:

    بالوں کو رنگنا کیسا ہے؟ تفصیل سے بتائیں۔

    سوال:

    بالوں کو رنگنا کیسا ہے؟ تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 20779

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 475=349-4/1431

     

    کالے رنگ کے علاوہ سرخ بھورا مہندی وغیرہ کے قسم کا رنگ چڑھانا جائز ہے، کالا رنگ چڑھانا حرام ہے۔ یہ حکم اس وقت ہے جب بالوں پر صرف رنگ چڑہتا ہو جیسا کہ مہندی لگانے میں۔ ورنہ اگر رنگنے میں کوئی پَرَت (تہہ) بھی بال پر چڑھتی ہو جیسا کہ نیل پالش میں تو ایسا رنگ سب منع ہے، خواہ کالا ہو یا لال یا بھورا، پَرت چڑھنے کی وجہ سے وضو اور غسل ادا نہیں ہوگا، پھر نماز بھی صحیح ادا نہ ہوسکے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند