• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 35743

    عنوان: بھنویں كٹوانا كیسا ہے؟

    سوال: میں مرد ہوں اور میری بھویں بہت گھنی ہیں جو ایک ساتھ مل جاتی ہیں اورکبھی کبھی اس کے سرے آنکھوں پر پڑتی ہیں۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا ان کو ہٹانا یا باریک کرنا جائز ہے تاکہ وہ نارمل نظر آئے۔ میں مکمل طورپر بھوئیں بنانا نہیں چاہتاہوں بلکہ ان کو نارمل کرنا چاہتاہوں۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 35743

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 72=47-1/1433 جو بھنویں بڑھ کر آنکھوں پر پڑتی ہیں انھیں کٹواسکتے ہیں اسی طرح جو بال تکلیف کا باعث بن رہے ہوں انھیں بھی کاٹ سکتے ہیں۔ فیشن کے طور پر بھنویں باریک کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند