• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 50184

    عنوان: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ شریعت میں ہری پگڑی کا کیا حکم ہے؟ کیا حدیث سے ثابت ہے؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ شریعت میں ہری پگڑی کا کیا حکم ہے؟ کیا حدیث سے ثابت ہے؟

    جواب نمبر: 50184

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 199-159/L=3/1435-U فی نفسہ ہری باندھنے میں مضائقہ نہیں ہے، البتہ تلاش بسیار کے باوجود حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہری پگڑی باندھنے کے سلسلے میں کوئی روایت نہیں مل سکی، البتہ ایک روایت میں صحابہٴ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے سبز پکڑی باندھنے کا ثبوت ملتا ہے، عن سلیمان بن أبي عبد اللہ قال: أدرکت المہاجرین الأولین یعثمون بعمائم کرابیس سود وبیض وخمر وخضر وصفر (مصنف ابن ابی شیبہ: ۸/ ۲۴۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند