• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 13917

    عنوان:

    داڑھی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ مزید یہ بتائیں کہ اگر والدین کہیں کہ تم داڑھی نہ رکھو تو مجھے ایک مسلمان ہونے کے ناطے کیا ان کا یہ حکم ماننا چاہیے؟

    سوال:

    داڑھی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ مزید یہ بتائیں کہ اگر والدین کہیں کہ تم داڑھی نہ رکھو تو مجھے ایک مسلمان ہونے کے ناطے کیا ان کا یہ حکم ماننا چاہیے؟

    جواب نمبر: 13917

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1401=1102/ھ

    مقدار واجب یعنی ایک مشت ڈاڑھی رکھنا واجب ہے، منڈانا حرام ہے، مقدار واجب سے کم رکھنے کی خاطر کترنا گناہِ کبیرہ ہے۔

    (۲) اس سلسلہ میں یہ قول والدین کا شرعاً غلط ہے، اس میں ان کی اطاعت واجب نہیں بلکہ گناہ ہے، صاف منع کردیں یعنی ہرگز نہ مانیں۔ جس طرح آپ سے اگر وہ کہیں کہ ساڑی پہن کر بازار جایا کرو تو آپ (یا دوسرا کوئی بھی کہ جس کو معمولی سی عقل ہوگی) ہرگز ان کی بات نہ مانیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند