• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 157356

    عنوان: مرد کے لیے سونے چاندی کا استعمال

    سوال: مفتی صاحب مسئلہ یہ ہے کہ مرد سونا چاندی کا استعمال کرسکتا ہے کیا؟اور اگر کرسکتا ہے تو کتنی مقدار تک استعمال کرسکتا ہے ؟اور اگر نہیں کرسکتا تو قرآن وحدیث کی روشنی میں اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 157356

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:341-294/sd=4/1439

     مرد کے لیے سونے کا استعمال تو بالکل جائز نہیں اورچاندی میں صرف اُس کی انگوٹھی جو ایک مثقال (/۴گرام ۳۷۴ملی گرام) سے زیادہ نہ ہو، اُس کا استعمال جائز ہے ، اس کے علاوہ چاندی کی بھی کسی چیز کا استعمال مرد کے لیے جائز نہیں۔ در مختار میں ہے : ولا یتحلی الرجل بذھب وفضّة مطلقا إلا بخاتم ولایزد علی مثقال (الدر المختار مع رد المحتار ، زکریا دیوبند: ج۹، ص۵۱۶) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند