• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 10348

    عنوان:

    دلہن کا لباس میں لال جوڑا پہنا اسلامی رو سے کیسا ہے جیسا کہ ہندوستا ن میں اکثر مسلم غیر مسلم سرخ جوڑے ہی پہنتی ہیں اس کو دلہن کی نشانی مانا جاتا ہے۔کیا اسلامی طریقہ میں اس موقع کے لیے کسی خاص لباس کا ذکر موجود ہے؟ میں نے سنا ہے کہ عرب ملکوں میں دلہن سفید لباس پہنتی ہیں تو یہ طریقہ کیسا ہے جب کہ ہندوستان میں اس لباس کو بیواؤں کے لباس سے پہچانا جاتا ہے؟ اسلامی تہذیب میں لباس کیسا ہو؟ شرارہ جو کہ ایک قسم کا لہنگا چولی ہوتا ہے دلہن کا پہننا کیسا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10348

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 89=89/ د

    لال جوڑا پہننا دلہن کے لیے مباح ہے۔

    (۲) کسی خاص لباس کا ذکر ہمارے علم میں نہیں ہے، مباح امور میں عرف پر عمل کرنے میں مضائقہ نہیں ہے۔

    (۳) لباس ساتر جسم ہونا چاہیے، نیم عریاں لباس پہننا جس سے اعضائے مستورہ ظاہر ہوں یا ان کی کیفیت نمایاں ہو، منع ہے، نیز معاشرت میں وہ لباس مسلمانوں کا سمجھا جاتا ہو، غیروں کی نقالی نہ ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند