• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 149728

    عنوان: کیا موٴذن کے لیے داڑھی رکھنا ضروری ہے؟

    سوال: کیا موٴذن کے لیے داڑھی رکھنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 149728

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 765-684/sn=7/1438

    داڑھی بڑھانا کم ازکم ایک مشت ہرمسلمان پر واجب ہے اور موٴذن کے لیے تو تاکید اور بڑھ جاتی ہے؛ کیوں کہ داڑھی منڈوانے والا یا ایک مشت سے پہلے کٹوانے والا شرعاً فاسق ہے اور ”فاسق“ کی اذان شرعاً مکروہ تحریمی ہوتی ہے۔ ویکرہ أذان الفاسق ولا یُعاد ہکذا في الذخیرة (ہندیة: ۱/ ۵۴، ط: زکریا)

    -----------------------------

    جواب صحیح ہے اور اس کا جواب اس سے پہلے دیا جاچکا ہے (سابقہ فتوی آئی ڈی: ۱۴۹۳۸۶، ۵۲۸، ۴۹۲/ن۱۴۳۸ھ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند