• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 6751

    عنوان:

    دھوپ سے حفاظت کے لیے جو ٹوپی پہنی جاتی ہے جس میں تھوڑا سا حصہ آگے کی طرف نکلا ہوا ہوتا ہے اس کا پہننا کیسا ہے؟ عوام ایسی ٹوپی پہننے پر اعتراض کرتے ہیں، ان کا اعتراض کرنا کیسا ہے؟ مفصل جواب عطا فرماکر ممنون و مشکور فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6751

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1224=1149/ د

    مذکورہ وضع کی ٹوپی غیراسلامی وضع ہے، دھوپ سے بچنے کے مباح طریقے اور بھی ہیں، یہ ٹوپی بطورِ فیشن کے زیادہ پہنی جاتی ہے اور اس کو پہن کر نماز پڑھنا بھی ممکن نہیں ہے، لہٰذا اس سے اجتناب کرنا ہی بہتر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند