• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 23927

    عنوان: شادی یا شادی کے علاوہ کے موقع پر مردوں اور عورتوں کو مہندی اور ہلدی لگاناجائز ہے یا نہیں؟بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ مردوں کوسر میں یا داڑھی میں لگانا سنت ہے؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: شادی یا شادی کے علاوہ کے موقع پر مردوں اور عورتوں کو مہندی اور ہلدی لگاناجائز ہے یا نہیں؟بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ مردوں کوسر میں یا داڑھی میں لگانا سنت ہے؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 23927

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1436=1114-8/1431

    شادی کے موقع پر مرد وعورت کا ہلدی لگانا ایک غیرشرعی رسم ہے جو ناجائز ہے اور شادی کے علاوہ کے موقع پر اگر کسی ضرورت کی وجہ سے ہو تو گنجائش ہے اور مہندی لگانا عورت کے لیے درست ہے بلکہ اس کے لیے مخصوص ہے کہ ہاتھ پیر کو لگائے، شادی کے موقع پر یا اس کے علاوہ لیکن مرد کو اس کی مشابہت اختیار کرنا اور ہاتھ پیر میں مہندی لگانا درست نہیں، ہاں مرد کے لیے سر پر اور داڑھی میں سرخ مہندی کا خضاب لگانا درست ہے، بوجہ مجبوری مرد کے لیے ہاتھ اور پاوٴں میں مہندی لگانے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند