معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 604164
كیا سفید بالوں كوئی رنگ لگایا جاسكتا ہے ؟
سوال : میری عمر40سال ہے ۔بال میرے بہت زیادہ سفید ہیں،کیا میں انہیں کوئی رنگ کرسکتا ہوں؟اور کون سا رنگ کرسکتا ہوں؟
جواب نمبر: 60416402-May-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 728-615/D=09/1442
سیاہ (کالے رنگ) کے علاوہ کوئی دوسرا رنگ یا خضاب لگا سکتے ہیں؛ البتہ رنگ ایسا ہوکہ بالوں تک پانی پہونچنے میں رکاوٹ نہ بنے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
(۱)شفا نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ (۲)لڑکے کے لیے کتنی عمر تک ختنہ کرا سکتے ہیں اورکتنی عمر میں کرنا سنت ہے؟ (۳)کافر کے ایمان لانے کے بعد ختنہ کا کیا حکم ہے؟
2507 مناظرداڑھی رکھنے کا حکم قرآن میں نہیں ہے اس لیے داڑھی رکھنا ضروری نہیں۔داڑھی رکھنے سے تو عشق رسول ثابت ہے، نہ رکھنا گناہ نہیں۔ دین میں داڑھی ہے داڑھی میں دین نہیں۔ پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا چاہیے؟ اس کا کیا جواب دیتے ہیں علمائے کرام؟ (۲) قرآن مکمل کتاب ہے اس لیے اس کو سمجھنے کے لیے حدیث کی ضرورت نہیں ہوتی؟ (۳) مردوں کے لیے جماعت سے نماز پڑھنا ضروری نہیں ہے۔ ان سب سوالوں کا جواب حدیث کی روشنی میں بیان فرماویں۔
6303 مناظرچاندی كی انگوٹھی میں كونسا پتھر پہننا چاہئے
1425 مناظرحضرت ہماری مسجد کے امام صاحب چھٹی میں
جاتے ہیں تو ایک لڑکا جو کہ صرف حافظ ہے جس کی عمر اٹھارہ سال ہے وہ داڑھی نکال دیتا
ہے اس کی داڑھی نہیں ہے۔ حضرت داڑھی نکالنا کبیرہ گناہ ہے۔ اور جس کی داڑھی نہیں
ہوتی اس کے فرشتے چوبیس گھنٹے بھی گناہ لکھتے رہتے ہیں (اس مسئلہ کی بھی وضاحت کریں)؟
تو ایسے امام کے پیچھے وہ مقتدی جن کی داڑھی ہو او رشرعی لباس ہو اور قرآن بھی تجوید
کے ساتھ پڑھتا ہو اس کی نماز کیسے ہو سکتی ہے؟ کیا اسے دوبارہ پڑھنا ہے؟ دوسری
مسجد نہیں ہے۔ حضرت اس کی وضاحت کریں۔ اور ایک امام جس کا وضو بالکل ٹھیک نہیں ہے
مثلاً منھ دھوتے وقت بار بار کلی کرکے صرف بھیگا ہاتھ منھ پر پوچھ لیتے ہیں اور
سنتیں بھی ادا نہیں کرتے ۔ حضرت میں شرکیہ الفاظ نہیں کررہا ہوں بلکہ یہ دیکھ کر
نماز پڑھنے میں کراہت آتی ہے کیا کروں وضاحت کریں۔