• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 69272

    عنوان: ہونٹ کے نیچے جو بال ہوتے ہیں اس کو کاٹ سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: ہونٹ کے نیچے جو بال ہوتے ہیں اس کو کاٹ سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 69272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 687-672/M=5/1438

    ہونٹ کے نیچے متصلاً جو بال ہوتے ہیں جنہیں عرف میں ”داڑھی کا بچہ“ کہا جاتاہے یہ بھی داڑھی کے حکم میں داخل ہیں ان کو کاٹنا ممنوع اور بدعت ہے، ونتف الفنیکین بدعة وہما جانبا العنفقة وہی شعر الشفة السفلی (ہندیہ: ۵/۳۵۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند