• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 19624

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ پینٹ شرٹ پہن کر امامت کرسکتے ہیں جیسے کہ ڈیوٹی پر رہنا ہوتا ہے ایک آدمی جس کی داڑھی نہیں ہے لیکن اس کا لباس کرتا پائجامہ ہے اور ایک آدمی جس کی داڑھی ہے اور اس کا لباس پینٹ شرٹ ہے تو کس کو امامت کرنا چاہیے؟ مہربانی کرکے پوری تفصیل سے بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 19624

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 235=240-3/1431

    پینٹ شرٹ غیر مسنون لباس ہے، اورداڑھی نہ رکھنا فسق ومعصیت ہے، پس صورت مسئولہ میں پینٹ شرٹ والے کی داڑھی اگر سنت کے مطابق ہے تو وہ غیر داڑھی والے شخص کی بہ نسبت امامت کا زیادہ اہل ہوگا، بشرطیکہ ان دونوں سے افضل کوئی تیسرا شخص موجود نہ ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند