• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 9045

    عنوان:

    اگر کوئی شخص پینٹ شرٹ پہن کر مسجد کی جماعت کی تعلیم کرتا ہے اور دوسرا شخص یہ کہہ کر تعلیم میں نہیں بیٹھتا کہ اس نے تو پینٹ شرٹ پہن رکھی ہے میں کیوں اس کی تعلیم سنوں۔ اور وہ شخص یہ بات سن کر تعلیم کرنا بند کردے۔ قرآن اور حدیث کی روشنی میں ہم کو اس سوال کا جواب عنایت فرماویں، عین نوازش ہوگی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9045

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2232=1824/ ب

    اگر کپڑا ایسا چست وتنگ ہو کہ پہننے کے بعد اعضائے جسم کے نشیب و فراز ظاہر ہوں توایسا لباس پہننا مکروہ ہے، ایسا کپڑا پہننے والے شخص کو مسجد میں تعلیم نہیں کرنی چاہیے، بالخصوص جب عوام اس پر اعتراض کریں، اگر تعلیم کرنا ہے تو اسلامی لباس پہن کر تعلیم کرنے کا معمول بنالیں، تو یہ سب سے بہتر ہوگا کہ فتنہ وفساد کا اندیشہ نہ رہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند