• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 147687

    عنوان: کیا بدھ کو ناخن کانٹا جائز ہے؟

    سوال: کیا منہ سے گرے ہوئے نوالے کو جو چباتے ہوئے گر جائے کھانا جائز ہے؟ (۲) کیا بدھ کو ناخن کانٹا جائز ہے؟ (۳) عورت کے لیے حجاب کا کیا حکم ہے؟ (۴)کیا جمعہ کو سرمہ استعمال کرناسنت ہے؟ (۵) کیا فٹ بال کھیلنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 147687

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 407-383/B=5/1438

    (۱) جی ہاں اسے کھانا جائز ہے۔

    (۲) جی ہاں بدھ کو بھی کاٹنا جائز ہے۔

    (۳) نا محرم لوگوں سے عورت کے لیے حجاب کرنا واجب ہے۔

    (۴) جی نہیں سنت نہیں صرف رات میں سوتے وقت لگانا سنت ہے۔

    (۵) ستر کھلا نہ ہو، نماز ترک نہ ہو، وہاں اور منکرات گانے بجانے وغیرہ کا سسٹم نہ ہو تو کھیلنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند