• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 607645

    عنوان:

    بھویں بنانا تغیر لخلق اللہ ہے تو کیاسفید بالوں کو خضاب لگانا تغیر نہیں؟

    سوال:

    عنوان : بھنویں بنانا (نمص) ناجائز ہے ، اور بال اگر سفید ہو جائیں، تو خضاب کرنا جائز۔ بھنویں بنانے (نمص) کے حرام ہونے کی وجہ تغییر خلق اللہ بیان کی جاتی ہے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر بھنویں بنانے (نمص) میں تغییر خلق اللہ ہے ، تو سفید بالوں پر خضاب کرنے میں بھی تو تغییر خلق اللہ ہے ۔ ان دونوں میں وجہ فرق کیا ہے ؟ بینوا توجروا

    جواب نمبر: 607645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 513-366/H=04/1443

     جائز خضاب کرنے میں کیا تغییر خلق اللہ ہے؟ اور اگر ہے بھی تو جو چیز نصاً جائز ہو یعنی صراحةً جس کا جواز نص (حدیث شریف) سے ثابت ہو قیاس کے ذریعہ اُس کو ناجائز قرار دینا درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند