معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 11210
میں نے بھوں بنانے کے بارے میں آپ کے تمام فتوے پڑھ لیے ہیں۔ لیکن مجھے ان میں اپنا جواب نہیں ملا ہے۔میرا سوال یہ ہے کہ اگر دونوں بھوں کے درمیان کا بال (جو کہ ناک کے بالکل اوپر ہوتا ہے) اگر یہ مردوں کی طرح لگے تو کیا میں اس کو صاف کر سکتی ہوں؟تقریباً جتنے فتوے میں نے پڑھے وہ چھانٹنے کے متعلق تھے۔اور جو میں جاننا چاہتی ہوں وہ یہ ہے کہ اگر یہ بال دار ہے اوردرمیان سے ایک ساتھ ملا ہوا ہے۔ تو کیا عورت کو وہاں کے بال صاف کرنے کی اجازت ہے؟

جواب نمبر: 11210
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 306=306/م
دونوں بھنووں کے درمیانی بال اگر بہت زیادہ گھنے ہوں جو شوہر کے لیے باعث نفرت ہوں اور مردوں کی طرح لگتے ہوں تو شوہر کے لیے تزئین کی غرض سے ان کو صاف کرلینے کی گنجائش ہے، البتہ محض فیشن کے طور پر اور تغییر خلق کی نیت سے ایسا کرنا جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند