• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 170851

    عنوان: میرے والدین كرتا پاجامہ پہننے سے منع كرتے ہیں‏، كیا میں پینٹ شرٹ پہن سكتا ہوں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں دو سال سے کرتا پاجامہ پہنتا ہوں، مگر میرے امی اور ابو پہننے کو منع کررہے ہیں، کہہ رہے ہیں کہ پینٹ شرٹ پہنو، ٹخنے کے اوپر پینٹ پہنو، یہ چلتاہے، کرتا پہننا ضروری نہیں ہے تو کیا اس صورت میں میں پینٹ شرٹ پہن سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 170851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:877-771/sd=11/1440

    والدین پینٹ شرٹ پہننے پر کیوں اصرار کررہے ہیں؟ کرتا پاجامہ تو صلحاء کا لباس ہے، آپ والدین سے حسن تدبیر اور حکمت سے بتادیں کہ پینٹ شرٹ اصالةً غیر قوموں کا لباس ہے، یہ مسنون لباس نہیں، اس لیے عام حالات میں ایک مسلمان کے لیے پینٹ شرٹ پہننا پسندیدہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند