• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 31460

    عنوان: دارڑھی کے حدود

    سوال: جیسے کنپٹی کے پاس ابھری ہوئی ہڈی ہوتی ہے، اس کے نیچے کا حصہ داڑھی ہے، اسی طرح داڑھی کی شرعی سرحدگال کی جانب کتنے دور تک ہے؟گال کے بال کو ہم صاف کرسکتے ہیں، پر گال کی تعرف کیا ہے؟جہاں تک داڑھی کی تعریف میں نہیں آتاہے، نیچے جبڑے کی سرحد کہاں سے کہاں سے تک ہے؟ جہاں کی داڑھی صاف نہیں کرسکتے ہیں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 31460

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 736=261-5/1432 ایک کان سے دوسرے کان تک جو داڑھ کی ہڈی ہے، اس پڑ اگنے والے تمام بال داڑھی میں داخل ہیں، کنپٹی کے پاس ابھری ہوئی ہڈی کے نیچے کا حصہ داڑھی میں داخل ہے، اس ہڈی پر دانت ہیں اس سے اوپڑ والا حصہ جس کے نیچے ہڈی نہیں ہے رخسار کہلاتا ہے، رخسار کے بال صاف کیے جاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند