• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 8209

    عنوان:

    اسلامی لباس کیسا ہونا چاہیے؟ اوریہ پینٹ شرٹ پہننے کی اجازت اسلام دیتا ہے یانہیں؟کیا ڈاکٹر ذاکر نائک جوکہ اسلامی اسکالر ہے وہ تو ہروقت پینٹ شرٹ ٹائی پہنتا ہے اوروہ کہتا ہے کہ یہ اسلام میں جائز ہے۔ رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8209

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1662=1577/د

    (۱) مردوں کا لباس عورتوں کے لباس کے مشابہ نہ ہو، زنانے کلر کا نہ ہو پائجامہ، تہبند ٹخنے سے نیچے نہ ہو، غیرقوموں کا لباس نہ ہو، ان صفات کے ساتھ صلحاء اوردین دار لوگ جو لباس پہنتے ہوں، وہی اسلامی لباس کہلائے گا۔

    (۲) بہت چست نہ ہو، استنجے کے وقت کپڑے کے ملوث ہونے کا شبہ نہ ہو، نماز میں قعدہ، سجدہ علی طریق المسنون ادا کرنے میں دشوار نہ ہوتی ہو، اسبال ازار (ٹخنے ڈھکے) نہ ہوں تو بوقت ضرورت گنجائش ہے، پہن سکتے ہیں، عام حالات میں اس کا پہننا کراہت سے خالی نہیں ہے۔ اور اسبالِ ازار کی صورت میں مکروہ تحریمی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند