• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 41358

    عنوان: عمامہ کنھیں باندھنا چاہیے؟

    سوال: عمامہ صرف مفتی اور عالمو ں کو باندھنا چاہیے یا ہر مرد کا باندھنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 41358

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1722-1335/B=10/1433 ہرمسلمان مرد کے لیے عمامہ باندھنا مستحب ہے، اس سے مسلمان کا وقار بڑھتا ہے۔ اور اس سے اغیار پر ہیبت طاری ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند