• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 601842

    عنوان: ساڑی پہننا كیسا ہے؟

    سوال:

    اسلام میں ساڑھی پہننا کیسا ہے اور اگر ابھی پہن رہے ہو تو پہننے نے والوں کے لیے کیا حُکم ہے اور کیا ساڑھی نا پہننا کوئی حدیث سے ثابت ہے؟ اور دوسرا سوال یہ ہے کے کیا لڑکوں کو ورزش کے وقت آسانی کے لیے پینٹ شرٹ پہننا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 601842

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 344-258/D=05/1442

     جس جگہ ساڑی کا رواج ہو تو عورتوں کو اس کے پہننے میں کوئی شرعی ممانعت نہیں ہے؛ البتہ کوئی لباس ہو یہ ضروری ہے کہ کشف عورت اس میں نہ ہو لہٰذا ساڑی میں بھی یہ شرط ہے کہ ساتر ہو اعضاء مستورہ کا کشف نہ ہو اسی لیے عورتوں کے لئے افضل وہ لباس ہے جس میں ستر زیادہ ہو جیسے کرتا، ازار، خمار ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند