• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 52136

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ گھڑی دائیں ہاتھ میں پہننابہتر ہے یا بائیں ہاتھ میں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ گھڑی دائیں ہاتھ میں پہننابہتر ہے یا بائیں ہاتھ میں؟

    جواب نمبر: 52136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 869-710/B=6/1435-U ہاتھ میں گھڑی باندھنے کا رواج خیر القرون مشہود لہا بالخیر میں نہ تھا،اس لیے اس کے بارے میں قطعی کوئی شرعی حکم نہیں لکھا جاسکتا ہے، بائیں ہاتھ میں باندھنے کی صورت میں زیادہ سہولت بتائی جاتی ہے، گھڑی کی بھی زیادہ حفاظت رہتی ہے، داہنا ہاتھ چونکہ کام میں زیادہ استعمال ہوتا ہے اس لیے اس میں گھڑی غیر محفوظ رہتی ہے، لہٰذا ایسی صورت میں بائیں ہاتھ میں باندھنے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند