• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 28198

    عنوان: سوال یہ ہے کہ عورت کا لوہا یا اسٹیل پہن کر نماز پڑھنا جائزہے یا نہیں کیونکہ عورتیں جو زیورات پہنتی ہیں وہ میٹل (دھات) میں ہوتی ہیں اور ڈریس میں بھی دھات کے بٹن ہوتے ہیں۔ میں نے ایک حدیث پڑھی تھی ، لیکن یاد نہیں کہ وہ حدیث کس کی ہے ؟براہ کرم، اس سوال کا جواب دیں۔ 

    سوال: سوال یہ ہے کہ عورت کا لوہا یا اسٹیل پہن کر نماز پڑھنا جائزہے یا نہیں کیونکہ عورتیں جو زیورات پہنتی ہیں وہ میٹل (دھات) میں ہوتی ہیں اور ڈریس میں بھی دھات کے بٹن ہوتے ہیں۔ میں نے ایک حدیث پڑھی تھی ، لیکن یاد نہیں کہ وہ حدیث کس کی ہے ؟براہ کرم، اس سوال کا جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 28198

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 82=76-1/1432

    مردوں کے لیے لوہے کا حلقہ (کڑا) پہننا منع ہے، البتہ عورتوں کے لیے لوہے اسٹیل کے زیور پہننے کی اجازت ہے۔ دھات کے بٹن بھی لگاسکتی ہیں جو حدیث آپ کو یاد نہیں وہ یہ ہے کہ جو شخص لوہے کا حلقہ (زیور) پہنے گا اسے جہنم کی آگ کا حلقہ پہنایا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند