• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 22390

    عنوان: (۱) کیا میں ریشمی کپڑے پہن سکتاہوں اور کتنی مقدار میں؟ 
    (۲) ایک لڑکی ہے اس پر زنا کا الزام ہے اور مجھے معلوم نہیں ہے کہ اس لڑکی نے زنا کیا ہے یا نہیں؟میں کیا کروں؟ کیا میں اس لڑکی سے شادی کرسکتاہوں؟

    سوال: (۱) کیا میں ریشمی کپڑے پہن سکتاہوں اور کتنی مقدار میں؟ 
    (۲) ایک لڑکی ہے اس پر زنا کا الزام ہے اور مجھے معلوم نہیں ہے کہ اس لڑکی نے زنا کیا ہے یا نہیں؟میں کیا کروں؟ کیا میں اس لڑکی سے شادی کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 22390

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):805=805-6/1431

    (۱) مَردوں کے لیے خالص ریشمی کپڑا پہننا ممنوع ہے، صرف چار انگلی کے بقدر اجازت ہے: یحرم لبس الحریر․․․․ علی الرجل لا المرأة إلا قدر أربع أصابع إلخ (درمختار)
    (۲) اُسی سے نکاح کی مجبوری کیا ہے؟ اگر لڑکی کے اولیاء اور آپ کے گھروالے سب لوگ راضی ہیں تو اس لڑکی سے نکاح ناجائز نہیں ہے، کرسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند