• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 69748

    عنوان: مہندی کا ڈیزائن بنانا مستورات کے لئے کیسا ہے ؟ سنت طریقہ کیاہے ؟

    سوال: مہندی کا ڈیزائن بنانا مستورات کے لئے کیسا ہے ؟ سنت طریقہ کیاہے ؟

    جواب نمبر: 69748

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1348-1326/N=1/1438 (۱): عورتوں کے لیے ہاتھوں اور پیروں میں مہندی لگانا جائز ہے اور اس میں ہر طرح کی ڈیزائننگ بھی درست ہے، البتہ ڈیزائننگ میں کسی جاندار یا مورتی وغیرہ کی تصویر نہ بنائی جائے۔ نیز عورتیں صرف شوہروں کے لیے مختلف ڈیزائننگ کی مہندی لگائیں، غیر مردوں کے لیے نہیں۔ عن ابن ضمرة بن سعید عن جدتہ عن امرأة من نسائہ قال: وقد کانت صلت القبلتین مع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، قالت: دخل علي رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فقال لي: ”اختضبي، تترک إحداکن الخضاب حتی تکون یدھا کید الرجل؟“ قال:فما ترکت الخضاب حتی لقیت اللہ عزوجل ، وإن کانت لتختضب وإنھا لابنة ثمانین (المسند للإمام أحمد ۴:۷۰)،قولہ:”ویباح لھا خضب یدیھا ورجلیھا“:أقول: ظاھرہ الإطلاق سواء کان الخضاب فیہ تماثیل أو لا، ولیس کذلک، قال فی الوجیز: ولا بأس بخضاب الید والرجل للنساء مالم یکن خضاب فیہ تماثیل (غمز عیون البصائر شرح کتاب الأشباہ والنظائر، احکام الأنثی، ۳: ۳۸۸، ط: دار الکتب العلمیة بیروت)۔ (۲): احادیث سے عورتوں کے لیے ہاتھوں اور پیروں میں مطلق مہندی لگانے کا ثبوت ملتا ہے، خاص کسی ڈیزائن کا ثبوت نہیں ملتا؛ اس لیے حسب عرف، حدود شرع کی رعایت کے ساتھ ہر طرح کی ڈیزائننگ کی اجازت ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند