• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 38059

    عنوان: کیا پینٹ-قمیض پہننا جائز ہے؟

    سوال: کیا پینٹ-قمیض پہننا جائز ہے؟اور کیا اس لباس کو پہننے والا کسی وعید میں داخل ہے یا نہیں؟اور سر پر ٹوپی لگانا ضروری ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 38059

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 807-686/B=5/1433 قمیض پہننا جائز ہے مگر بہتر نہیں ہے کیونکہ یہ صلحاء کا لباس نہیں ہے، اگر کوئی کسی غیرکا قومی یا مذہبی شعار اپنائے تو وہ حدیث من تشبَّہ بقومٍ فہو منہم میں داخل ہوکر وعید کا مستحق ہوگا۔ قمیص خاص قم کا قومی یا مذہبی لباس نہیں رہا بلکہ عام ہے، اس لیے وہ وعید کا مستحق نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند