• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 62295

    عنوان: بالوں کو برابر کٹوانا چاہیے

    سوال: میرے کچھ ساتھیوں کا کہنا ہے کہ بالوں کو ایک برابر کٹوانا چاہئے اور جیسا کہ عام طورپر لوگ کٹواتے ہیں دائیں، بائیں اور پیچھے آگے کی بنسبت کم چھوٹا تو ایسا کٹوانا حرام ہے؟ کیا یہ صحیح ہے ؟ ایسا کٹوا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 62295

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 90-103/Sn=2/1437-U بالوں کو برابر کٹوانا چاہیے، اس طرح بال کٹوانا کہ کسی جانب چھوٹے اور کسی جانب بڑے رہیں، جیسا کہ آج کل فساق وفجار لوگ کرتے ہیں ناپسندیدہ اور مکروہ ہے، آپ کے ساتھیوں نے آپ کی صحیح رہنمائی کی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند