• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 17208

    عنوان:

    میں جین انجینئرنگ کالج میں لیکچرر ہوں۔ الحمد للہ میری شرعی داڑھی ہے ۔ اب میں حج پر جانے کا ارادہ کررہا ہوں۔ میرے لیے دعا کریں۔میں نے اپنے دل میں نیت کی ہے کہ حج کے بعد میں اسلامی لباس پہنوں گا کیوں کہ ابھی تو میں پینٹ اور شرٹ پہنتا ہوں۔ برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ مجھ کو کیا ڈریس پہننا چاہیے جو کہ سنت سے زیادہ قریب ہو کیوں کہ میں جانتا ہوں کہ جب میں اپنا ڈریس تبدیل کروں گا تو میرا نفس برا محسوس کرے گا لیکن مجھ کو اللہ پر یقین کرنا ہے کیوں کہ یہ میرا بہت ہی چھوٹا قدم ہے اس راستہ میں اپنا ایمان مضبوط بنانے کے لیے۔ میرے لیے اور میرے گھر والوں کے لیے دعا کریں تاکہ میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق اپنی خواہش کو پورا کرسکوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17208

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2279=1831-12/1430

    اللہ پاک آپ کو حج مقبول مبرور کی دولت سے سرفراز فرمائے، آمین، ڈھیلا ڈھالا سیدھا سادہ کرتا پاجامہ لنگی (کہ جو عامہٴ صالحین متقین کا لباس ہے) پہننا شروع کردیں، مزید کچھ معلومات کی ضرورت محسوس کریں تو لکھ کر معلوم کرتے رہیں، اللہ پاک آپ کو اور آپ کے جمیع متعلقین کو دنیا وآخرت کی سعادت نصیب فرمائے، اور مکارہ سے محفوظ رکھے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند