معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 608073
سینہ اور ٹانگوں کے بال صاف کرنا
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا مرد اپنی ٹانگوں اور سینہ کے بال کریم وغیرہ سے صاف کر سکتا ہے زیر ناف بال چھوڑ کر کیونکہ زیر ناف بال تو استرہ سے ہی صاف کرنا چاہیے اور ایک بات اور پوچھنی ہے کیا کریم سے بال صاف کرنے پر بال اور تیزی سے نکلتے ہیں یا نہیں ؟
جواب نمبر: 608073
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:312-168/B-Mulhaqa=5/1443
کرسکتا ہے ؛ لیکن حضرات فقہا نے سینے کے بال صاف کرنے کو غیر مستحسن لکھا ہے ۔
وفی حلق شعر الصدر والظہر ترک الأدب، کذا فی القنیة.[الفتاوی الہندیة 5/ 358،مطبوعة: مکتبة زکریا، دیوبند، الہند)
(2) ہمیں ،اس کا تجربہ نہیں ہے ، آپ ان لوگوں سے پوچھیں جو اس کاتجربہ رکھتے ہوں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند