• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 600437

    عنوان: پورے سر كے بال قینچی سے كٹوانا اور اطراف كو بلیٹ سے صاف كروانا؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص سر کے بال کٹوائے اور اس کے ساتھ بالوں کے کنارے اور گردن کے بالوں کو بلٹ سے کھرچ دے تو اس کی شرعی حکم کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 600437

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 59-59/M=02/1442

     اگر کوئی شخص سر کے بالوں کا حلق نہ کرائے بلکہ قصر کرائے اور گدی (سر کے پیچھے کا حصہ) اور کان پر استرے یا بلیڈ سے حلق کرائے تو یہ صورت بہتر نہیں ہے مگر گردن جدا عضو ہے کیونکہ یہ کان کی لَو کے بعد شروع ہوتا ہے، اس لئے گردن کے بال منڈانے میں حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند