• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 32643

    عنوان: عام طور سے کرتے کے گلے کا داہنا پلہ جس میں بٹن لگے ہوتے ہیں ، نیچے ہوتاہے اور بایاں پلہ جس میں کاج ہوتے ہیں اوپر ہوتاہے، کیا یہ غیر شرعی طریقہ ہے؟

    سوال: عام طور سے کرتے کے گلے کا داہنا پلہ جس میں بٹن لگے ہوتے ہیں ، نیچے ہوتاہے اور بایاں پلہ جس میں کاج ہوتے ہیں اوپر ہوتاہے، کیا یہ غیر شرعی طریقہ ہے؟ اور شرعی طریقہ اس کا برعکس ہے؟براہ کرم، اس بارے میں شرعی طریقہ سے مطلع فرمائیں۔

    جواب نمبر: 32643

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 897=746-7/1432 داہنا پلہ جس میں بٹن لگے ہوتے ہیں وہ نیچے ہو اور کاج والا پلہ اوپر یا اس کے برعکس یہ طریقہ شریعت سے ثابت نہیں ہے۔ کوئی حدیث ایسی ہماری نگاہ سے نہیں گذری، اپنی سہولت کے پیش نظر جیسے چاہیں کرسکتے ہیں۔ یہ عرف ورواج پر منحصر ہے، یا اپنی سہولت پر منحصر ہے، ایسی غیر ضروری چیزوں کے بارے میں پو چھناکوئی دانائی کی بات نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند