• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 12698

    عنوان:

    والدین کبھی کبھی پینٹ شرٹ پہننے پر اصرار کرتے ہیں جو میں اب مکمل طور پر چھوڑ چکاہوں۔ مجھے والدین کی بات ماننی چاہیے یا اسلامی لباس (شلوار، قمیص) ہی پہننا چاہیے؟

    سوال:

    والدین کبھی کبھی پینٹ شرٹ پہننے پر اصرار کرتے ہیں جو میں اب مکمل طور پر چھوڑ چکاہوں۔ مجھے والدین کی بات ماننی چاہیے یا اسلامی لباس (شلوار، قمیص) ہی پہننا چاہیے؟

    جواب نمبر: 12698

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 773=773/م

    پینٹ شرٹ غیرشرعی لباس ہیں، بہت اچھا کیا کہ آپ نے اس کو پہننا چھوڑدیا، اس کے پہننے پر والدین کا اصرار کرنا درست نہیں او راس بارے میں والدین کی اطاعت آپ پر لازم نہیں، آپ اسلامی لباس ہی پہنا کیجیے اور والدین کو حکمت ونرمی سے سمجھائیے کہ پینٹ شرٹ پہننا خلاف سنت ہے، عموماً فساق لوگ اسے پہنتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند