• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 32702

    عنوان: کیا صرف ڈیوٹی کے وقت پینٹ شرٹ پہن لینے کی شرعاً اجازت ہوگی؟

    سوال: میرے دوست کے بیٹے نے کالج کی تعلیم مکمل کرنے بعد کئی جگہ نوکری کے لئے درخواست دی ، لیکن اس کا لباس کرتا پاجامہ ہونے کی وجہ سے انٹرویووغیرہ تمام مراحل میں کامیاب ہوجانے کے باوجود رد کردیا جاتاہے اور پینٹ شرٹ پہننا نوکری کے لیے شرط قرار دیا جاتاہے اور عموماً وہ کورس جو اس نے کیا ہے الیکٹرونک کا اس کی کمپنیاں غیر مسلموں کی ہیں تو کیا صرف ڈیوٹی کے وقت پینٹ شرٹ پہن لینے کی شرعاً اجازت ہوگی؟ جب کہ اس کے والد بھی اس سے ناراض ہیں کہ وہ صرف ڈیوٹی میں پینٹ شرٹ پہننے سے کیوں انکار کررہاہے؟تو والد کی بات مان لینا شرعاً ضروری ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 32702

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1241=769-7/1432 ٹخنوں سے اونچی ڈھیلی ڈھالی پینٹ نیز ایسی شرٹ کہ جس میں پیٹھ اور پیٹ کے کھلنے کی نوبت نہ آتی ہو بوقت ڈیوٹی پہن لیا کرے تو گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند