• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 608393

    عنوان: قزع کا حکم کیا ہے ؟ 

    سوال:

    سوال : آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک حدیث میں قزع سے منع فرمایا، سوال ۱: قزع کا حکم کیا ہے ؟

    سوال ۲: قزع کا تحقق کب ہوگا؟ عند البعض تو قزع کا تحقق تب ہوگا جب بعضِ راس کا حلق کرے اور بعض پر بال رہنے دے ، کیا یہ صحیح ہے ؟ اس کا کیا حکم ہوگا جب کوئی سر کے اوپر کے حصے کے بالوں کو رہنے دے لیکن اطرافِ راس کے بالوں کو مونڈ کر چھوٹا کر دے . کیا یہ قزع ہے ؟ اگر قزع نہیں ہے تو اس کا حکم کیا ہے ؟ کیا اس میں تشبہ بالغیر کا پہلو ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 608393

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 627-508/B=05/1443

     (۱) جی ہاں، حدیث میں قزع کی ممانعت آئی ہے، اس لیے یہ ناجائز و حرام ہے۔

    (۲) سر کے بعض حصہ کا حلق کرائے اور بعض حصہ پر بال رہنے دے، یہ صحیح نہیں۔ یہ بھی قزع ہے۔

    (۳) اگر کوئی سر کے اطراف سے بالوں کو منڈوائے یا چھوٹا کرائے اور اوپر کے حصہ میں بال رہنے دے یہ بھی قزع کے مشابہ ہے، یہ سب صورتیں تشبہ بالغیر کی ہیں، اس سے احتراز کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند