• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 48989

    عنوان: جمعہ كے علاوہ ناخن وغیرہ كاٹنا؟

    سوال: ہمارے گھر میں جمعہ کے دن ناخن کاٹنے کو اچھا سمجھتے ہیں۔ اس کے علاوہ منگل،بدھ اور ہفتہ کو ناخن کاٹنے سے منع کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان دنوں میں شیطان کاٹتا ہے ۔ کیا یہ صحیح ہے ؟ کیا شریعت میں اس کی کوء اصل ہے ؟

    جواب نمبر: 48989

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1435-1435/M=12/1434-U جمعہ کے علاوہ کسی اور دن ناخن کاٹنے سے منع کرنا اور یہ خیال کرنا کہ ان دنوں میں شیطان کاٹتا ہے، یہ درست نہیں، شرعاً یہ بے اصل ہے، شریعت میں کوئی دن منحوس نہیں ہوتا، کسی دن بھی ناخن کاٹا جاسکتا ہے ہاں جمعہ کے دن نظافت افضل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند