معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 10315
(۱)شفا نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ (۲)لڑکے کے لیے کتنی عمر تک ختنہ کرا سکتے ہیں اورکتنی عمر میں کرنا سنت ہے؟ (۳)کافر کے ایمان لانے کے بعد ختنہ کا کیا حکم ہے؟
شفا نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ (۲)لڑکے کے لیے کتنی عمر تک ختنہ کرا سکتے ہیں اورکتنی عمر میں کرنا سنت ہے؟ (۳)کافر کے ایمان لانے کے بعد ختنہ کا کیا حکم ہے؟
جواب نمبر: 10315
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 205=190/ ب
شفا اچھا نام رہے، رکھ سکتے ہیں۔
(۲) ختنہ یہ سنت ہے اور شعائرِ اسلام میں سے ہے، اس کا کوئی خاص وقت نہیں ہے، جب بچے کے اندر ختنے کی تکلیف برداشت کرنے کی طاقت ہوجائے تو ختنہ کرادینا چاہیے، بعض فقہاء نے سات سال اور بعض نے نو سال کی عمرمیں ختنہ کرانے کو لکھا ہے، بلوغ سے پہلے کرادینا چاہے۔
(۳) کافر اسلام لانے کے بعد ختنہ کرائے گا، کیوں کہ ختنہ شعائر اسلام میں سے ہے۔ وفي المشکاة: الفطرة خمس: (۱) الختان والاستحداد الخ ہاں اگر بڑھاپے میں اسلام لایا ہے اور تکلیف برداشت کرنے کی قوت نہیں، تو پھر ختنہ نہ کرے، لیکن صفائی کا اہتمام رکھے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند