• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 30285

    عنوان: میں زیادہ تر پینٹ پہن کر نماز پڑھتاہوں اور پائنچے موڑ دیتاہوں، لیکن بریلوی حضرات یہ کہتے ہیں کہ پائنچے نہیں موڑنا چاہئے؟ اور وہ کہتے ہیں کہ پائنچے موڑنے سے حدیث میں منع کیا گیا ہے ۔، حدیث مجھے یا د نہیں تو آپ مجھے یہ بتائیں کہ کیا میری نماز نہیں ہوگی؟

    سوال: میں زیادہ تر پینٹ پہن کر نماز پڑھتاہوں اور پائنچے موڑ دیتاہوں، لیکن بریلوی حضرات یہ کہتے ہیں کہ پائنچے نہیں موڑنا چاہئے؟ اور وہ کہتے ہیں کہ پائنچے موڑنے سے حدیث میں منع کیا گیا ہے ۔، حدیث مجھے یا د نہیں تو آپ مجھے یہ بتائیں کہ کیا میری نماز نہیں ہوگی؟

    جواب نمبر: 30285

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):389=287-3/1432

    پاجامہ یا پینٹ ٹخنوں سے نیچے پہنا مکروہ تحریمی ہے، یہ صرف نماز کے ساتھ خاص نہیں ہے بلکہ خارج نماز بھی پاجامہ ٹخنوں سے نیچے پہننے کا یہی حکم ہے، اس لیے پاجامہ، پینٹ سلواتے وقت کوشش یہی کرنی چاہیے کہ وہ ٹخنوں سے اوپر رہیں، البتہ اگر کسی نے اس کا خیال نہیں کیا اوراس کا پینٹ ٹخنوں سے نیچے ہے تو موڑکر ٹخنوں سے اوپر کرسکتا ہے، اس طرح کرلینے سے کراہت ختم ہوجاتی ہے اور نماز بھی مکروہ نہیں ہوتی، بعض بریلوی حضرات جو حدیث بیان کرتے ہیں وہ اگر لکھ کر سوال کریں تو اس کا جواب لکھ دیا جائے گا۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند