• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 151517

    عنوان: مرد و خواتین کے لیے انتہائی چست جنس کی پینٹ بنانا کیسا ہے ؟

    سوال: محترم شیخ، ہماری کمپنی مردوں اور عورتوں کے لیے جینز کی پینٹ بناتی ہے ۔ ان پینٹوں کی ایک بڑی تعداد لچک دار کپڑے سے بنائی جاتی ہے جو کہ جسم کے ساتھ بلکل چپک جاتی ہیں۔ لہٰذا اس میں جسم کے اعضاء کی بناوٹ بالکل نمایاں ہوتی ہے ۔ یہ پینٹیں امریکہ، یورپ، اور برطانیہ درآمد کی جاتی ہیں اور وہاں مرد اور خواتین ان کو خریدتے ہیں اور معاشرے میں عام چلتے پھرتے ہیں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں کہ: (1) عورتوں کہ لیے یہ انتہائی چست جینز بنانے کا کیا حکم ہے (2) مردوں کے لیے یہ انتہائی چست جینز بنانے کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 151517

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1072-990/sn=9/1438

    (۱،۲) چست جینز تیار کرنے اور بیچنے کا حکم اگرچہ استعمال کے بہ نسبت کچھ خفیف ہے؛ لیکن پھر بھی صورتِ مسئولہ میں اس طرح کی جینز بنانا خواہ مردوں کے لیے ہو یا عورتوں کے لیے کراہت سے خالی نہیں ہے اور استعمال کرنا تو جائز ہی نہیں ہے۔ (دیکھیں: امداد الاحکام: ۳/۳۷۷، کراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند