• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 2011

    عنوان:

    میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ مرد کے لیے چاندی کی کتنی مقدار جائز ہے؟ یعنی مرد اپنے جسم پر کتنی چاندی کا استعمال کرسکتا ہے؟ (۲) نیز، کیا مرد کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ سونے کا دانت لگوائے؟

    سوال:

    (۱) میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ مرد کے لیے چاندی کی کتنی مقدار جائز ہے؟ یعنی مرد اپنے جسم پر کتنی چاندی کا استعمال کرسکتا ہے؟

    (۲) نیز، کیا مرد کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ سونے کا دانت لگوائے؟

    جواب نمبر: 2011

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 588/ م= 583/ م

     

    (۱) مرد کے لیے صرف ایک مثقال چاندی (۴/گرام ۳۷۴/ ملی گرام) کی انگوٹھی کی اجازت ہے اس سے زائد استعمال کرنا درست نہیں اور بلاضرورت چاندی کی انگوٹھی پہننا بھی بہتر نہیں، در مختار میں ہے: ولا یتحلی الرجل بذھب وفضّة مطلقا إلا بخاتم ولایزد علی مثقال وترک التختم لغیر السلطان والقاضي وذي حاجة إلیہ کمتول أفضل الخ (شامي، زکریا دیوبند: ج۹، ص۵۱۶)

    (۲) اگر چاندی سے کام نہ چلے تو بضرورت و مجبوری سونے کا دانت لگوانے کی گنجائش ہے اوراس حکم میں مرد و عورت یکساں ہیں۔ درمختار میں ہے: ولا یشد سنہ المتحرک بذھب بل لفضة وجوزھما محمد، وھکذا في الہندیة


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند