معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 33217
جواب نمبر: 33217
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 1083=914-8/1432 جبہ وہ لمبا کرتا ہوتا ہے جس کو عرب لوگ عام طور پر پہنتے ہیں جس کی لمبائی ٹخنوں تک ہوتی ہے اور دائیں بائیں طرف کا دامن چاک نہیں ہوتا بلکہ سلا ہوا ہوتا ہے۔ شلوار سے مختلف ہوتا ہے، شلوار تو پاجامہ کو کہتے ہیں، قمیص جو مروج ہے اس سے مختلف ہوتا ہے۔ (۲) جی ہاں سفید لباس بہتر اور اولیٰ ہے۔ (۳) ہمارے سامنے ایسی کوئی روایت موجود نہیں ہے۔ (۴) کاٹن کی کوئی قسم بھی استعمال کی جاسکتی ہے، کوئی مخصوص کاٹن کا ذکر نہیں ملتا ہاں موٹا کاٹن حلاوتِ ایمانی کی علامت بتائی گئی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند