معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 602264
اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے لئے ٹائی پہننے کا شرعی حکم کیا ہے ؟
میں اپنے بیٹے کا داخلہ جس اسکول میں کروانا چاہتا ہوں وہاں کے قوانین کے مطابق اسکول یونیفورم میں پینٹ شرٹ کے ساتھ ٹائی پہننا بھی لازمی ہے ۔ ایسی صورتحال میں میرے لیے شرعیت کا کیا حکم ہے کہ میں پہلے اسکول کے مالکان سے بات کروں کے آپ اپنے اسکول سے ٹائی پہننے کی شرط کو ختم کریں؟ یا اپنے صاحب زادے کا داخلہ کسی اور اسکول میں کراں جب کہ یہ اسکول میرے گھر کے بہت قریب بھی ہے اور اس کی فیس بھی بہت مناسب ہے اور اس اسکول کا تعلیمی معیار بھی بہت بہتر ہے ؟
جواب نمبر: 602264
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:432-331/sd=7/1442
ٹائی غیر قوم کا لباس تھا، اس کی ابتداء عیسائیوں کے باطل عقیدہ کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو سولی دی گئی کی علامت کے طور پر ہوئی تھی۔ (آپ کے مسائل اور ان کا حل: ۳۷۱/۸) اگرچہ اب دیگر لوگ بھی ٹائی پہننے لگے ہیں؛ اس لیے اس وقت اس کو غیر اقوام کا شعار تو نہیں کہا جائے گا؛ البتہ کراہت بہرحال ہے اور بچپن کا زمانہ دینی تربیت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے ، اس لیے صورت مسئولہ میں آپ اپنے بچے کی تعلیم ایسی جگہ دلائیں جہاں ٹائی کا پہننا لازم نہ ہو اور ماحول اسلامی ہو ۔
---------------------------
جو حکم لکھا گیا ہے وہ درست ہے۔ (س)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند